Thursday, 19 September 2024, 06:19:43 am
 
معروف پاکستانی ادیب ہاجرہ مسرور کی بارہویں برسی
September 15, 2024

معروف پاکستانی ادیب ہاجرہ مسرور کی بارہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

وہ سترہ جنوری انیس سو تیس کو لکھنو میں پیدا ہوئیں ہاجرہ مسرور مصنفہ خدیجہ مسرور کی بہن تھیں۔

قیام پاکستان کے بعد انیس سو سینتالیس میں وہ لاہور منتقل ہوگئیں۔

باجرہ مسرور نے افسانوں کی متعدد کتابیں لکھیں جن میں انہوں نے خواتین کے سماجی، سیاسی، قانونی اور معاشی مسائل کو اجاگر کیا۔

ان کی مشہور مختصر کہانیوں میں چاند کی دوسری طرف، تیسری منزل اور اندھرے اجالے شامل ہیں۔

انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں انیس سو پچانوے میں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور عالمی فروغ ادب ایوارز شامل ہے۔

ہاجرہ مسرور آج کے روز 2012 میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔