معروف اردو شاعر احمد فراز کی سولہویں برسی اتوار کے روز منائی گئی ۔
احمد فراز بارہ جنوری انیس سو اکتیس کوکوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ان کااصل نام سید احمد شاہ تھا۔
انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان پشاور سے بطور سکرپٹ رائٹر کیا اور بعدازاں پشاور یونیورسٹی میں لیکچرار تعینات ہوئے۔
ان کے ادبی کاموں میں تنہاتنہا، بے آواز گلی کوچوں میں، سب آوازیں میری ہیں اور
شب خون شامل ہیں۔
وہ ترقی پسند لکھاریوں کی تحریک کے رکن تھے۔
عظیم اردو شاعر کو متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا کیا جن میں نگار ایوارڈ،
ستارئہ امتیاز اور ہلال امتیاز شامل ہیں۔
احمد فراز دو ہزار آٹھ میں گردے ناکارہ ہونے کے باعث آج ہی کے روز انتقال کرگئے تھے اورانھیں اسلام آباد میں دفن کیاگیا۔