Monday, 16 September 2024, 11:56:36 pm
 
نامور مصنف، ڈرامہ نگار اور براڈ کاسٹر اشفاق احمد کی بیسویں برسی
September 07, 2024

نامور مصنف، ڈرامہ نگار اور براڈ کاسٹر اشفاق احمد کی بیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

اشفاق احمد نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے کئی ڈرامے لکھے انہوں نے ریڈیو پاکستان کے مشہور پروگرام تلقین شاہ کی بھی میزبانی کی جو پینتیس سال تک ریڈیو پاکستان سے نشر ہوتا رہا۔

پی ٹی وی کے لئے ان کے مشہور ڈراموں میں من چلے کا سودا، ایک محبت سو افسانے، طوطا کہانی، حیرت کدہ اور افسانے شامل ہیں۔

اشفاق احمد نے ٹیلی ویژن کے لئے کئی پنجابی ڈرامے بھی تحریر کئے جو عوام میں انتہائی مقبول ہوئے ان میں اچے برج لاہور دے اور ٹالی تھلے قابل ذکر ہیں۔انہوں نے ساٹھ کی دھائی میں فیچر فلم دھوپ اور سایہ بھی بنائی۔

ان کی شادی معروف مصنفہ بانو قدسیہ سے ہوئی۔

ان کی شاندار فنی وادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے اعزازات سے نوازا گیا۔

اشفاق احمد دو ہزار چار میں آج ہی کے دن لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔