ٹی وی کی معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی اٹھائیسویں برسی منائی گئی۔
انہوں نے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انیس سو ستر میں ڈرامہ سریل ''نامدار'' سے کیا تاہم انہیں حسینہ معین کے ڈرامہ سیریل ''بندش'' سے مقبولیت حاصل ہوئی۔
ان کے مقبول ٹی وی ڈراموں اور طویل دورانیہ کے کھیلوں میں ہاف پلیٹ، تعبیر، خلیج، پڑوس، پناہ اور دشت تنہائی شامل ہیں۔
وہ انیس سو چھیانوے میں آج ہی کے روز کینسر کے باعث انتقل کرگئیں تھیں۔