Thursday, 19 September 2024, 05:19:16 am
 
نامور شاعر، مصنف اور محقق ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کی 50ویں برسی
September 11, 2024

پنجابی زبان اور ادب کے نامور شاعر، مصنف اور محقق ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کی آج 50ویں برسی منائی جارہی ہے۔

انہوں نے انیس سو اکاون میں ''پنجابی'' کے عنوان سے پنجابی زبان کا پہلا رسالہ شائع کیا۔بعد میں انہوں نے ڈاکٹر محمد باقر کے ساتھ پنجابی ادبی اکیڈیمی قائم کی جس کے تحت پنجابی زبان اور

ادب کی کئی کتب شائع کی گئیں۔

ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کی تصنیف کی گئی کتب میں کلیات ہدایت اللہ ، کلیات علی حیدر اور کلیات بلھے شاہ شامل ہیں۔

انہیں پنجابی زبان اور ادب کے لئے خدمات کے اعتراف میں بابائے پنجابی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ڈاکٹر فقیر محمد فقیر انیس سو چوہتر میں آج کے دن گوجرانوالہ میں انتقال کرگئے تھے۔