Saturday, 21 December 2024, 08:51:53 pm
 
سی ڈی ڈبلیوپی نے 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
December 15, 2024

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے چارسوبائیس ارب ستر کروڑ چالیس لاکھ روپے مالیت کے پندرہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

 اتوار کے روز اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے چارسوچار ارب 75کروڑ چالیس لاکھ روپے مالیت کے نو منصوبے غور کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کو بھی بھیجے۔

منظور ہونے والے منصوبوں میں چار ارب ستر کروڑ روپے سے زائد مالیت کا خیبرپختونخوا ریونیو موبلائزیشن اینڈ پبلک ریسورس مینجمنٹ پروگرام اور تین ارب دس کروڑ روپے سے زائد مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر شامل ہیں۔

سات ارب چالیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔

اس پروگرام کے تحت تیس ہزار تازہ گریجوایٹس کو چھ ماہ کی انٹرنز فراہم کی جائے گی۔ انٹرن شپ کرنے والے افراد چالیس ہزار روپے تک ماہانہ معاوضہ حاصل کریںگے، انٹرن شپ کی تکمیل پر انہیں انٹرن شپ والے ادارے اور وزارت کی جانب سے اسناد بھی دی جائیں گی۔