Friday, 26 April 2024, 05:03:06 pm
حکومت عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیر ہوا بازی
January 16, 2021

ہوابازی کے وزیر غلام سرور خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی عملی خدمت میں یقین رکھتی ہے۔

راولپنڈی کے نواح میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بلاامتیاز تمام ضروریات زندگی فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کو ملک کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔