Tuesday, 30 April 2024, 01:00:20 am
اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا
April 16, 2024

اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لیے تربیتی کیمپ آج کراچی میں شروع ہوگیا۔

ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایاز محمود کے مطابق آج کی ٹریننگ میں تقریبا 35 35 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کے لیے اگلے ماہ کی 2 تاریخ کو ملائیشیا روانہ ہوگی جو اگلے ماہ کی 4 تاریخ سے ایپوہ میں شروع ہوگا۔