Saturday, 27 July 2024, 04:33:10 am
پاکستان،امریکہ کا آئی ٹی،ٹیلی مواصلات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
May 16, 2024

پاکستان اور امریکہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ہوا۔

وزیر مملکت نے امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔