اردو کے معروف شاعر، مصنف، اداکار اور ریڈیو ڈرامہ آرٹسٹ حمایت علی شاعر کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
وہ چودہ جولائی انیس سو چھبیس میں بھارت کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کیلئے کام کیا اور اُنیس سو اکاون میں پاکستان منتقل ہو گئے اور ریڈیو پاکستان کراچی سے اپنے شاندار کیریئر کا آغاز کیا۔
حمایت علی شاعر کے شعری مجموعوں میں ''مٹی کا قرض، تشنگی کا سفراور ہارون کی آواز'' شامل ہیں۔
''نہ چھڑا سکو گے دامن اور جاگ اٹھا ہے سارا وطن'' اُن کے مشہور نغموں میں شامل ہیں۔
حمایت علی شاعر کو فنون لطیفہ کے فروغ کیلئے اُنکی شاندار خدمات پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وہ دو ہزار اُنیس میں آج کے روز کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انتقال کر گئے تھے۔