Saturday, 21 December 2024, 05:27:32 pm
 
فلموں کے معروف گلوکار مسعود رانا کی 29 ویں برسی
October 04, 2024

فلموں کے معروف گلوکار مسعود رانا کی انتیس ویں برسی جمعہ کو منائی گئی۔

وہ سندھ کے علاقے میرپور خاص میں پیدا ہوئے۔

مسعود رانا نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1955میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے کیا۔

انہوں نے فلمو ں میں گائیکی کا آغازانیس سو باسٹھ میں کیا۔

مسعود رانا نے تین دہائیوں سے زائد کے عرصہ تک اردو اور پنجابی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ان کا شمار ملک کے صف اول کے گلوکاروں میں ہوتا ہے۔

وہ انیس سو پچانوے میں آج کے روزلاہور میں انتقال کرگئے۔