پنجاب کے زراعت، صنعت اور تجارت کے نگران وزیر ایس ایم تنویر نے زرعی تحقیق کیلئے ایک باضابطہ لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔آج لاہور میں پنجاب زرعی تحقیقی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیق کے حوالے سے عالمی سطح پر استعمال ہونے والے ماڈلز کو استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا زرعی سائنسدانوں کو اپنی انفرادی تحقیق کیلئے مواقع دیئے جائیں گے۔