پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضے مکمل طورپر اہلیت کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ پندرہ لاکھ روپے قرض لینے والوں کو نو سال تک چودہ ہزار روپے ماہانہ کی اقساط کے ذریعے اصل رقم ہی واپس کرنا ہوگی۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت پانچ ہزار سے زیادہ گھر تکمیل کے قریب ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں تین ہزار افراد کو دئیے گئے قرضوں سے مکانات کی تعمیر شروع ہوچکی ہے ۔