Wednesday, 05 February 2025, 11:59:52 am
 
مریم نوازکی زیرصدارت نگہبان رمضان پیکیج کوحتمی شکل دینے کیلئے اجلاس
January 24, 2025

پنجاب بھر میں مستحق خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے نگہبان رمضان پیکیج کو حتمی شکل دینے کیلئے لاہور میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی۔ انہوں نے تقسیم کے عمل کے دوران عوام کے وقار اور شفافیت کی ضرورت پر زور دیا۔

عوام پر زوردیا گیا کہ وہ pser-punjab.gov.pk کے ذریعے آئندہ ماہ کی پندرہ تاریخ تک اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

حکومت پنجاب نے معاونت کے لئے ہیلپ لائن0800-02345 کا بھی اجراء کیا ہے۔