وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا ”چیف منسٹر مینارٹی کارڈ” لانچ کردیا۔
اس سلسلے میں ایوان اقبال کمپلیکس لاہور میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ہندو، سکھ اور کرسچن سمیت دیگر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مینارٹی کارڈ سے 50 ہزار گھرانوں ساڑھے 10ہزار روپے ہر تین ماہ ملے گا،50 ہزار گھرانوں کو 75 ہزار گھرانوں تک لیکر جائیں گے۔