Wednesday, 05 February 2025, 11:50:30 am
 
وزیراعلیٰ کی راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ سال کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت
January 29, 2025

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے متعلقہ حکام کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ اس سال کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے بدھ کے روز منصوبے کے مقام کے دورے کے موقع پر کہاکہ اڑتیس کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سے شہر کے ٹریفک کے مسائل حل ہوجائیںگے۔

انہوں نے کہا اس منصوبے کی تکمیل کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔