Friday, 26 April 2024, 09:19:35 pm
روس کا مال بردار بحری جہاز بحرِ اسود میں ڈوب گیا
January 17, 2021

روس کا ایک مال بردار بحری جہاز ترکی کے صوبے BARTIN میں ساحل کے قریب بحر اسود میں ڈوب گیا۔مقامی حکام کے مطابق امدادی ادارے سمندر میں پھنسے ہوئے عملے کے پندرہ ارکان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔BARTIN کے گورنر Sinan Guner نے کہا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم موسم کی صورتحال خراب ہے۔