Monday, 06 May 2024, 03:41:18 am
جاپان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ
April 24, 2024

فائل فوٹو

جاپان نے غزہ میںفوری جنگ بندی اورشورش زدہ علاقے میںانسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی جاری رکھنے کامطالبہ کیاہے۔

جاپان کے وزیرخارجہ Yoko Mamikawaنے ایک بیان میں کہاکہ جاپان امریکہ کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت کے لئے پیش کردہ قرارداد کوویٹو کرنے کے باوجود مشرق وسطیٰ میں مسئلہ کے حل کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔

ادھرجنوبی افریقہ کے تعلقات عامہ کے وزیر Naledi Pandorاوربرازیل کے وزیر خارجہ Mauro Vieiraنے فلسطین کی ریاست کوتسلیم کرنے اورفلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پرزوردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ خودمختارفلسطینی ریاست کے بغیرقیام امن ناممکن ہے جس کا دارالحکومت مشرقی مقبوضہ بیت المقدس ہو۔