پاکستان سپرلیگ کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12رنز سے ہرا دیا۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنا سکی۔آٹھویں ایڈیشن کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ آج لاہور میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔