Saturday, 27 April 2024, 05:34:24 pm
خیبرپختونخوا بھر میں تین روزہ شجرکاری مہم پورے عروج پر ہے
March 17, 2024

خیبرپختونخوا بھر میں تین روزہ شجرکاری مہم پورے عروج پر ہے ۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ جنگلات کے مطابق شجرکاری مہم کے تحت صوبے بھر میں ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیںگے ۔

دو سو بارہ ایسے مقامات کو منتخب کیاگیا ہے جہاں شجرکاری کی سرگرمیاں کی جائیںگی ۔

اسی طرح پشاور ، غازی، گڈون ، مہمند، جلوزئی، عطار اور بنوں اقتصادی زونز سمیت صوبے کے سا ت اقتصادی زونز میں چودہ ہزار پودے لگائے جائیںگے ۔