Tuesday, 30 April 2024, 09:26:39 am
آرمی چیف، سعودی وزیر خارجہ کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
April 17, 2024

بری فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیرنے سعودی وفد کے لئے مکمل حمایت کااعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مفیدباہمی ثمرات کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔

وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومزیدتقویت دینے کے لئے باہمی دلچسپی کے اموراورپالیسیوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان پائیدار اور تذویراتی نوعیت کے تعلقات کواجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کے لئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پرزوردیا۔