Tuesday, 30 April 2024, 11:44:45 am
انفارمیشن ٹیکنالوجی کامرس نیٹ ورک کاایشیائی فورم کل سے لاہورمیں شروع ہوگا
April 17, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی کامرس نیٹ ورک کاایشیائی فورم کاتین روزہ 24واں ایڈیشن کل سے لاہورمیں شروع ہوگا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کام کی وزیرمملکت شیزہ خواجہ مہمان خصوصی ہوںگی۔بارہ ملکوں سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا ایک وفدپچاس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ فورم میں شرکت کرے گا۔فورم میں سات سوسے زائدسٹال لگائے جائیںگے جس میں آئی ٹی کی معروف عالمی اور پاکستانی کمپنیاں حصہ لیں گی۔