Tuesday, 30 April 2024, 12:16:48 pm
ڈبلیو بی،اے ڈی بی کی پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
April 17, 2024

عالمی بینک نے معاشی استحکام اورمحصولات میں اضافے کے لئے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اورڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ یقین دہانی وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب اورعالمی بینک کے صدر Ajay Banga کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں کرائی گئی۔وفاقی وزیرنے ملاقات کے دوران مالیاتی تعاون کے قلیل مدتی پروگرام پر پاکستان کی پیشرفت اور ٹیکس، توانائی اورنجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات کواجاگرکیا۔ادھرواشنگٹن میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر Masatsugu Asakawa سے ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ شراکت داری کومزیدمستحکم بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔