سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے آمد پر اُن کا استقبال کیا۔سعودی نائب وزیر دفاع بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے جس میں دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔