Saturday, 27 July 2024, 08:20:20 am
عرب لیگ کا مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہ
May 17, 2024

عرب لیگ نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مناما میں عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے اعلامیے میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور جنگ بندی کے مذاکرات کی ناکامی کا اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔بیان میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری طور پر روکنے غزہ کے تمام علاقوں سے قابض اسرائیلی فوج کے انخلاء اور ان علاقوں کا محاصرہ ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔