Saturday, 27 July 2024, 06:02:00 am
پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دیکر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی
May 17, 2024

پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔

اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پاکستان نے پہلے دونوں سیٹ 21-25، 19-25 سے اپنے نام کیے، تیسرے سیٹ میں ترکمانستان نے 25-20 سے کمبیک کیا۔ پاکستان نے میچ کا چوتھا سیٹ 14-25 سے جیت کر ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔

پاکستان 6 لگاتار میچز جیت کر چیمپئن شپ میں ناقابلِ شکست رہا۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے والی بال ٹیم کو سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے پاکستان والی بال ٹیم کے ٹیلنٹ اور ٹیم ورک کو سراہا۔