Saturday, 27 April 2024, 07:15:09 am

مزید خبریں

 
عالمی برادری ،مقبوضہ علاقے کی صورتحال کی سنگینی کاادراک کرے ، غلام احمد گلزار
September 17, 2021

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی صورتحال کی سنگینی کاادراک کرے اور کشمیریوں کو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے مظالم سے بچانے کیلئے فوری اقدمات کرے۔

غلام احمد گلزارنے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے حالیہ بیانات کے بعد عالمی برادری پر یہ لازم ہو گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدمات کرے۔ حریت رہنماء جاوید احمد میر نے سرینگر میں متعدد تعزیتی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایک فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اور جنوبی ایشیا میں امن کیلئے اس دیرینہ تنازعے کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ادھر قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو آج سرینگر میں تاریخی جامع مسجد، درگاہ دستگیر صاحب ، درگاہ حضرت بل اور جامع مسجد حیدر پورہ میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔انتظامیہ نے لوگوں کو حیدر پورہ میں کشمیریوں کی جاری مزاحمتی تحریک کے روح رواں سیدعلی گیلانی کی قبر پر جانے سے بھی روک دیا۔