Thursday, 02 May 2024, 02:31:07 am
33 اضلاع میں انسداد پولیوکی5 روزہ مہم شروع
September 17, 2021

خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کر رہی ہے۔

یہ بات صحت کے وزیر تیمور سلیم جھگڑا نےجمعہ کے روز پشاور میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے بعد کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے آخری اور حتمی مرحلے میں ہیں۔وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔پانچ روزہ انسداد پولیو مہم خیبر پختونخوا کے تینتیس اضلاع میں شروع کی گئی ہے۔پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔