Friday, 18 October 2024, 09:33:50 am
 
انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
October 17, 2024

 بنگلہ دیش میں انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے آج اس سال کے شروع میں پرتشدد مظاہروں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں مبینہ ملوث ہونے پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

جسٹس غلام مرتضیٰ MAJUMDAR کی زیرصدارت ٹریبونل کی کارروائی میں پراسیکیوٹرز نے شیخ حسینہ سمیت پچاس افراد کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی۔

سرکاری شعبے میں نوکریوں کے کوٹے کیخلاف ایک طالبعلم کی قیادت میں شروع ہونے والی تحریک کے تحت مظاہرے ہلاکت خیز بدامنی میں بدل گئے جس کے نتیجے میں سات سو سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔