Friday, 18 October 2024, 09:33:04 am
 
وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،امیر مقام
September 27, 2024

امورِ کشمیر اور سیفران کے وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔

کوئٹہ میںکان کنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پچاس فیصد اشیاء گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گوادر میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔