آج صبح بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم بیس کان کن جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند مسلح دہشت گردوں نے ایک نجی کوئلے کی کان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔
ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گرد حملے میں کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار
کیا اور مرحومین کے بلند درجات کی دعا کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعظم نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔