Thursday, 12 September 2024, 04:28:05 pm
 
پاکستان اور چین تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر جلد دستخط کریں گے
November 17, 2021

پاکستان اور چین تعاون کو فروغ دینے اور غربت کے خاتمے کیلئے تجربات کے تبادلے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر جلد دستخط کریں گے۔یہ بات اسلام آباد میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے چینی سفیر نانگ رانگ سے ملاقات کے بعد کہی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ مفاہمت کی یادداشت کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ثانیہ نشترنے کہا کہ دونوں ممالک چین پاکستان مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی کے لائحہ عمل کے تحت تجارت کے شعبے میں غربت کے خاتمے کیلئے تجربات کے تبادلے کیلئے رابطے کا طریقہ کار بھی طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار پر عملدر آمد ، انتظام کے طریقے اور تجارت کی بنیاد پر غربت کے خاتمے کے بارے میں باہمی تجربات سے استفادے کے لیے باقاعدگی کے ساتھ وفود کے تبادلے کیے جائیں گے۔