چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور ملک میں پُرامن ماحول پیدا کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنے پرزور دیا ہے۔
انہوں نے اتوار کے روز فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے علماء کرام کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے علماء سے کہا کہ وہ نفرت یا تقسیم کو ہوا دینے والے بیانات کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنے پلیٹ فارم استعمال کریں۔