نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کھاد کی صنعت کو ربیع کی فصل کے دوران بلاتعطل گیس کی فراہمی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ فصل کی مستحکم پیداوار
اورذخائرکویقینی بنایا جاسکے۔
وہ اسلام آباد میں کھاد کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں وزیرصنعت رانا تنویرحسین اوراعلی حکومتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
شرکاء کو حکومت ، گیس فراہم کنندگان اور کھاد کی صنعت کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
کھاد کی صنعت کیلئے گیس کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا گیا۔