محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم شدید
سرد رہنے کاامکان ہے۔
شمال مشرقی بلوچستان' بالائی خیبرپختونخوا' گلگت بلتستان' کشمیر' مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری متوقع ہے۔
پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع اورخیبرپختونخواکے میدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں کہیں کہیںدھند چھائی رہے گی۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور پشاور آٹھکراچی سولہکوئٹہ اور گلگت ایکمظفرآباد تیناور مری دو ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،LEH'پلوامہ'اننت ناگ' شوپیاںاور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلود رہنے اوربارش کے ساتھ برفباری کا امکان
ہے جبکہ جموں میں موسم سرد' دھند پڑنے اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا ۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر' پلوامہ اور شوپیاں میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ،جموںنو، Lehمنفی آٹھ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ۔