Wednesday, 22 January 2025, 05:09:06 am
 
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا
January 19, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان' بالائی خیبرپختونخوا' گلگت بلتستان' اسلام آباد' خطہ پوٹھوہار' کشمیر' مری اور گلیات میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع اورخیبرپختونخواکے میدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں کہیں کہیںدھند چھائی رہے گی۔آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور گیارہکراچی بارہپشاور نوکوئٹہ اور گلگت ایکمری صفراورمظفرآباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،LEH'پلوامہ'اننت ناگ' شوپیاں' بارہ مولہ اور جموں میں موسم شدید سرد' مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہنے اور کہیں کہیںبارش کے ساتھ

برفباری کا امکان ہے ۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر' پلوامہ اور اننت ناگ منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ،جموںنو، Lehمنفی سترہ،شوپیاں منفی ایک اور بارہ مولہ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ۔