منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے دور دراز اضلاع میں اعلیٰ تعلیم کیلئے بہتر سہولتیں فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کوئٹہ میں اڑان پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر سے بلوچستان کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کے ساتھ ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
ادھر ' وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے صوبوں کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔