Saturday, 19 April 2025, 03:34:12 pm
 
سرکاری سکیم کے تحت رواں سال89 ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے،سردار یوسف
April 18, 2025

مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت اس سال کم ازکم نواسی ہزار افراد فریضہ حج ادا کریںگے ۔

انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حج کی ادائیگی کیلئے لوگوں کی مکمل تربیت ضروری ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی سے روڈ ٹو مکہ سہولت دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا سعودی حکام سے درخواست کی جائے گی کہ پشاور ائیرپورٹ سے بھی روڈ ٹو مکہ سہولت فراہم کی جائے ۔