Saturday, 19 April 2025, 07:41:06 pm
 
سوات میں کامیاب کارروائی،صدر مملکت اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
April 18, 2025

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع سوات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی ہے ۔

انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کارروائی میں چار خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

صدر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اس ناسور کے مکمل خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔