یورپی یونین کے جنوبی ایشیاء کے بارے میں پارلیمانی وفد نے آج لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کو تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی گئی، دونوں جانب سے تجارت، امن، ترقی اور باہمی مقاصد کیلئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔