آج سوات میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک مشترکہ کارروائی میں چار خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک کئے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا یہ خوارج علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں کسی دہشت گرد کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر تلاشی کی کارروائی جاری ہے پاکستان کی سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔