پانچ ہز ار آٹھ سو تین سکھ یاتری آج لاہور سے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس چلے گئے۔
اس موقع پر پنجاب کے اقلیتی امور کے وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے یاتریوں کو الوداع کیا۔
شرومنی گوردوارہ، پربندھک کمیٹی کے جتھے دار سردار رویندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان حقیقی معنوں میں اقلیتوں کیلئے دوستانہ ملک ہے اور وہ پاکستان کے عوام سے ملنے والی عزت اور وقار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔