Tuesday, 07 May 2024, 11:37:30 pm
حکومت نے بھرپور جذبے اور توجہ کیساتھ پولیو کے خاتمے کی نئی مہم شروع کی ہے:وزیراعظم
May 18, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے بھرپور جذبے اور توجہ کیساتھ پولیو کے خاتمے کی نئی مہم شروع کی ہے۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے صوبوں اور دوسرے تمام فریقوں کے خیالات اور اقدامات میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی ہدف ہے۔