Sunday, 19 May 2024, 06:56:33 pm
پاکستان اور قازخستان کا آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم
May 07, 2024

پاکستان اور قازخستان نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں سمجھوتہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ اور پاکستان میں قازخستان کی سفیر Yerzhan Kistafin کے درمیان آج اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔

ملاقات میں وزیر نے پاکستان کی جانب سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعلقات مستحکم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ٹیک کمپنیوں کے درمیان رابطوں میں سہولت فراہم کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز دی۔

آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے قازخستان کی ٹیک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔