Saturday, 27 July 2024, 05:13:49 am
چین کے تجربات سے استفادہ کرکے پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے کوشاں ہیں، محسن نقوی
September 18, 2023

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت چین کے تجربات سے استفادہ کرکے پائیدارترقی کے ہدف کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔وہ بیجنگ میں پاکستان کے سفیرمعین الحق کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے میں گفتگو کررہے تھے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے انتہائی موزوں صوبہ ہے اورون ونڈوآپریشن کے ذریعے سرمایہ کاری کاعمل آسان بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں دی جائیںگی۔