Wednesday, 23 October 2024, 05:59:26 am
 
گورنرخیبرپختونخوا کا اسلام آباد میں سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے گورنرز کے اعزاز میں اعشائیہ
September 18, 2023

خیبرپختونخواکے گورنرحاجی غلام علی نے رات اسلام آباد میں سندھ اوربلوچستان کے گورنروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ملاقات میں اقتصادی سرگرمیوں کوفروغ دینے ،کاروبار کے مواقع پیداکرنے اور قومی معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لئے تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔عشائیے میں ملک بھرمیں مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اورتیزترترقی کے لئے صوبوں کے درمیان تعاون اورمذاکرات کی اہمیت پرزوردیاگیا۔