Monday, 02 December 2024, 07:12:46 pm
 
صحت اورتعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہےہیں،گورنر
November 18, 2023

خیبرپختونخوا حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

یہ بات گورنر غلام علی نے آج پشاور میں خیبرمیڈیکل کالج کی تقسیم اسناد کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور صرف انہیں ہی ریاست اور ریاستی اداروں کے تقدس کے تحفظ کویقینی بنانا ہوگا ۔

اس سے پہلے گورنر نے گریجویشن کرنے والے طلباء میں اسناد اور تمغے تقسیم کئے ۔