تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے جبکہ بعض بھارتی ذرائع ابلاغ خوف اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر خارجہ J.Shankar کے اشتعال انگیز بیانات کا بھرپور جواب دیا۔شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت سے کہیں زیادہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت انتہاپسندی اور نسل پرستی کو ہوا دے رہی ہے۔