Wednesday, 08 May 2024, 08:04:13 am
پاکستان،چین کا اقتصادی راہداری کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
March 19, 2023

پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا ہے اور سیاسی سکیورٹی تعاون، دوطرفہ تجارت ، اقتصادی اور مالی تعاون ، ثقافتی تبادلوں ،سیاحت اور عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پاک چین دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور بیجنگ میں منعقد ہوا، دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ چین کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہSum veidong نے کی۔دونوں فریقوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے اپنے عزم کااعادہ کرتے ہوئے علاقائی روابط اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیسرے فریق کی شرکت سمیت پاکستان چین اقتصادی راہداری کی توسیع کے کام کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دوطرفہ سیاسی مشاورت پاکستان اور چین کے درمیان ایک باقاعدہ ادارہ جاتی نظام ہے۔