قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت گزشتہ تین سال کے دوران ملکی معیشت نے نمایاںترقی کی ہے۔
انہوں نے آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوہزاربائیس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور تمام اشاریے درست سمت میں ہیں۔
انہوں نے علاقائی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس، چین، امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ پاکستان کے خوشگوار تعلقات ہیں اور پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی۔
سپیکر نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہاہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔